DR Arif Alvi

دنیا کو افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے: صدر مملکت

EjazNews

صدر مملکت نے چوتھے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے خطاب کیا۔قانون کی رو سے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار اور رواداری کی روایت پروان چڑھے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کی دی گئی قربانیوں کو دنیا فراموش نہیں کر سکتی۔ دہشت گردی کا پاکستان نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں کے بیانات حوصلہ افزا ہیں اوردنیا کو افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کو عبور ی صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

پارلیمان میں صدارتی خطاب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے، ان کے علاوہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اورشاہد خاقان عباسی بھی صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں