cabinet in pakistan

وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ، سمری وفا قی کابینہ میں پیش کرنیکا فیصلہ

EjazNews

وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 44فی صد اضافہ کا معاملہ وفا قی کا بینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وزیر اعظم کو یہ سمری بھیجی تھی کہ راولپنڈی ‘ اسلام آ باد ‘ لاہور ‘ پشاور ‘ کراچی اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں کرایوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے وفاقی ملازمین کو موجودہ رینٹل سیلنگ کے تحت ملنے والی رقم اور مارکیٹ ریٹ کا فرق جیب سے ادا کرنا پڑتا ہے لھذا مو جودہ رینٹل سیلنگ میں 44فی صد اضافہ کیا جا ئے ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ سمری منظوری کیلئے کا بینہ میں پیش کی جا ئے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت ہا ئوسنگ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزارت ہاﺅسنگ کی سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سفارش

اپنا تبصرہ بھیجیں