Newzland

پی سی بی نے ون ڈے سیریز کا سٹیٹس تبدیل کر دیا

EjazNews

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میچ کھیلنے کیلئے پہنچ چکی ہوئی ہے۔ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں جس کے بعد ٹیم کو باقاعدہ پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں ون ڈے سیریز کا سٹیٹس تبدیل کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ اس سیریز کا درجہ باہمی سیریز کا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق سیریز میں ڈی آر ایس استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ان میچز کو ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیلا روس کی 24سالہ ایتھلیٹ نے اپنے ملک واپس جانے سے کیوں انکار کیا؟

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 23-2022 میں پھر پاکستان آئے گی اور دو ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹرسکواڈ میچ شیڈول ہے۔

دونوں بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دورے میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں