UAE

پاکستان سمیت دیگرممالک کےویکسین شدہ افرادکو متحدہ امارات میں داخلے کی اجازت

EjazNews

متحدہ عرب امارات آہستہ آہستہ اپنے آپ کو دنیا کے لیے کھول رہا ہے۔ ایک عرصے تک متحدہ عرب امارات نے پابندیاں کر ر کھی تھیں لیکن رفتہ رفتہ ان پابندیوں کو بھی نرم کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر دوسرے ممالک کے میچز بھی کھیلنے کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔

T20ورلڈ کپ بھی متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ واپس آسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان ممالک کی افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پذیر تھے۔

ان ممالک میں بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نمیبیا ، زیمبیا ، کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقا، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چاند پر پانی کی دریافت ، امید کی نئی کرنیںپھوٹ پڑیں

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ رہائشی افراد کو واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے منظوری لینا ضروری ہے جبکہ مختلف پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں