Inam_Butt

بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے ایک اور میڈل جیت لیا

EjazNews

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر انعام بٹ نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے لیے بہت سے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔انعام بٹ کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہوا ہے۔

انعام بٹ نے یونان میں ہونے والے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دی۔تین منٹ کی فائٹ میں مقابلہ 2۔2 پوائنٹس سے برابر رہا اور آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔

32سالہ انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعےکو شروع ہوا تھا، 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹیسٹ ڈرا_ انگلینڈ کی جیت

پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل انعام بٹ نے سیمی فائنل میں یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں