Moroccan-Cuisine

مروزیہ

EjazNews

اشیاء ووزن
گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، خشک ادرک پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، پیاز کچی پسی ہوئی دو عدددرمیانی، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چا ئے کا چمچ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، دھنیا موٹا کٹا ہوا ،دار چینی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، جائفل جاوتری آدھا چائے کاچ مچ، سونف پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کالی کشمش ایک پیالی، بادام آدھی پیالی، شہد دو کھانے کے چمچ، آئل تین سے چا ر کھانے کے چمچ

ترکیب:
کشمش کو صاف دھو کر ایک پالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں، بادام کو ابال کر چھیل لیں، فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور بادام کو سنہرا فرائی کر کے نکال لیں۔
پین میں آئل ڈال کر دمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں، اس میں گوشت اور پیاز ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔گوشت کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں لال مرچ، کالی مرچ، سفید مرچ، دھنیا دار چینی، ہلدی ، جائفل جاوتری اور سونف ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔
ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گلنے پر آجائے تو کشمش کو پانی سے نکال کر ڈال دیں۔ شہد ڈال کر اچھی طرح ملا کر پکنے رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دم پخت بریانی

پریزنٹیشن:
گوشت مکمل گلنے پر اسے ڈش میں نکالیں اور فرائی کئے ہوئے بادام سے سجا دیں۔ مراکش میں بنائی جانے والی اس خصوصی ڈش کو ڈنر رول کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ یہ مراکش میں خاص موقعوں پر یا تہواروں پر بننے والی ڈش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں