biometric in pakistan

بینک صارفین کیلئے خوشخبری

EjazNews

بینک صارفین کیلئے ایک خوشخبری ہے ۔ بلکہ یہ بہت پہلے ہی ہو جانا چاہئے تھا ۔

نادرا نے اسٹیٹ بنک کے اشتراک سے بینک صارفین کو موبائل فون پر بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرادی۔یہ اقدام بہت اچھا ہے ایک تو بینک کاعملہ چاہے وہ سرکاری بینک کا ہو یا پرائیویٹ کا ہوتا عملہ ہی ہے۔ دوسرا کورونا وبا کے دنوں میں بینکوں کے باہر کھڑا ہونے میں بحرحال عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے لیکن مجبوری کا عالم یہ ہے کہ یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔بحرکیف اب بینک صارفین گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی جاسکے گی۔

اس اقدام کے بعد بعض لوگوں کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں یہ جدید ترین ٹیکنالوجی عام شہریوں کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔ اس سہولت کا اجراء اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

اپنا تبصرہ بھیجیں