newzeland

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

EjazNews

اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں اور یہ وہی اعتماد ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ساتھ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے اور5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 17ستمبر سے شروع ہو گی اور یہ سیریز3اکتوبر تک جاری رہے گی۔ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  یونس کا مچھلی شکار کرنا اور ٹیم کی جاری پریکٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں