Umer_sharif

عمر شریف بہتر علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں، دعاﺅں کی اپیل

EjazNews

عمر شریف پاکستان کے مایہ ناز فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے سٹیج سے لے کر ٹی وی تک سب جگہ پر خود منوایا ہے۔

66سالہ عمر شریف پاکستان کے ان فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے دنیا کے بہترین سٹیجوں پر جا کر اپنی پرفارمنس کا لوہا منوایا ہے۔

آپ یہ کہیں کہ عمر شریف سامنے کھڑے ہوں اور ان کی باتیں سننے والے خاموش رہ جائیں یہ ممکن نہیں ہے ۔ ان کے سامنے بیٹھے اوران کو دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے اس فنکار کو ان دنوں بیماری نے گھیر رکھا ہے ۔ بیماری کی شدت بھی ہے اور دعاﺅں کی اپیلیں بھی کی جارہی ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عمر شریف بتا رہے ہیں کہ ڈاکٹرو ں نے کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  راحت فتح علی اعزازی ڈاکٹر بن گئے

وسیم بدامی نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمر شریف صاحب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

اسی طرح فیصل قریشی نے بھی ان کے انتقال کی خبریں پھیلنے پر سوشل نیٹ ورکس پر ان کی صحت سے متعلق لکھا تھا۔ کہ غلط خبریں پھیلانے والے پیجز پر یقین نہ کریں۔ عمر شریف ہسپتال میں داخل ہیں اور دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

ہمارے ہاں خبروں میں سب سے پہلے شیئر کرنے کے چکروں میں بعض اوقات یا پھر اکثر و اوقات بعض لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی خبر سے کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔

Umer_sharif1
عمر شریف

عمر شریف کا بھی ایک خاندان ہے۔ انتقال کی خبر سن کر ان کی بیٹی حنا شریف پر کیا بیتی ہوگی یا پھر ان کے خاندان کے باقی افراد کس قرب میں مبتلا ہوئے ہوگا اس کا جوابدہ کون ہوگا؟

اس لیے بازی خبر لے جانے میں ضرور لے جائیں لیکن تصدیق کر کے۔اللہ تعالیٰ عمر شریف کو صحت و تندرستی دے اور وہ پھر ایک دفعہ عوام کو اسی طرح ہنسائیں جیسے کہ وہ پہلے ہنساتے تھے۔ (آمین)

یہ بھی پڑھیں:  گلوبل ایشین سٹارزکی فہرست میں تین پاکستانی اداکار بھی شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں