Afghan_women_Crickter

افغان کرکٹ بورڈ نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی، کیوں؟

EjazNews

افغان کرکٹ بورڈ نے قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق T20 کرکٹ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں جس کے لیے سکواڈ کا جلد اعلان کریں گے۔
کرکٹ بورڈ نے تحریر کیا ہے کہ افغان کرکٹرز ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اگر طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دی تو طے شدہ میچوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ کی ترقی کو آگے بڑھانا بورڈ کے لیے نہایت اہم ہے۔کرکٹ کے لیے ہمارا وژن یہ ہے کہ یہ کھیل سب کے لیے ہے اور ہم ہر سطح پر خواتین کی اس کھیل میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔
آسٹریلیا 27 نومبر کو افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میچ کی منصوبہ بندی اچھے سے جاری ہے۔
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا سمیت تمام ممالک سے کرکٹ کی بحالی کے لیے رابطے کریں گے جبکہ ایک روزہ، T20 اور ڈومیسٹک کرکٹ کوہر سطح پر ترقی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم کی شانداری کارکردگی ، ون ڈے کے بعد ٹی20سیریز بھی جیت لی

اپنا تبصرہ بھیجیں