T20_squad

T20ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

EjazNews

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو لے کر تمام ملک اپنی ٹیموں کی تشکیل از سر نو کر رہے ہیں۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات میں فاسٹ باﺅلرز کی جگہ سپنرز بڑے کارآمد ہوتے ہیں یہ اکثر وبیشتر دیکھا جاتا ہے ۔ شاید اسی وجہ سے بھارت نے اپنے سکواڈ میں پانچ اسپنرز کو شامل کیا ہے۔

ویرات کوہلی بتدریج اپنی ٹیم کو لیڈ کریں گے ۔ اس دفعہ بھارتی ٹیم میں ان کے اوپنر بلے باز شیکھر دھاون اور اسپنرکلدیپ یادیو اور یزویندر چاہل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی جگہ نواز بلے باز سوریا کمار یادیو اور ایشان کش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سوریا اور ایشان انڈین پریمئیر لیگ میں بھی کھیلتے رہے ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں چندرن ایشون اور اکشر پٹیل اور رویندراجدیجا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔جبکہ بھارتی ٹیم میں جسپریت بمراہ ، محمد شامی اور بھوونیشور کمار کو شامل رکھا گیا تاکہ فاسٹ باﺅلرز کی کمی محسوس نہ ہو۔
ریزرو کھلاڑیو ںمیں شریاس آئیر کوشردل ٹھاکر اور ہردک پانڈیا کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقہ کو 29رنز کی برتری،چھ وکٹیں باقی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

ویرات کوہلی، لوکیش راہل، روہت شرما، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، راہل چاہر، روی چندرن ایشون، اکشر پٹیل، ور±ن چکراورتھی، جسپریت بمراہ، بھوونیشور کمار، محمد شامی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں