ISPR_Operation

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دوجوان شہید

EjazNews

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔
شہدا میں 25سالہ سپاہی ضیا اکرم اور20سال کے مصور خان شامل ہیں۔

پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے ،علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور فرار ہونے والا ایک دہشتگرد مار ا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

اپنا تبصرہ بھیجیں