Jahangir_Butt

سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کر گئے

EjazNews

جہانگیر بٹ معروف و مشہور اولمپیئن تھے۔ ہاکی کی دنیا کاوہ جانا پہچانا نام تھے۔

پنجاب میں پیدا ہونے والے 78 سالہ اولمپیئن نے 1968ء کے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے۔
انہوں نے دو اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔

جہانگیر بٹ نے 1972 کے میونخ اولمپکس میں سلور ایوارڈ جیتا تھا۔

سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپیئن جہانگیربٹ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ، کھیل سیاست بن گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں