Indian_Media

مودی میڈیا دنیا کو بے وقوف بنارہا ہے یا پھر خود بے شرم ہے

EjazNews

بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتا اور بعض اوقات تو یہ پروپیگنڈا کم اور اوچھے ہتھکنڈے زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن بہ شرمی کی انتہا یہ ہے کہ ایک مرتبہ نہیں کئی دفعہ ذلیل ہونے کے باوجود مودی میڈیا کو شرم و حیا شاید آتی ہی نہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنی عوام کو بھی بے وقوف نہیں بنا پاتے۔ شاید آر ایس ایس کو خوش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

اسی بے شرمی اور جھوٹے پروپیگنڈا کی ایک نئی کلی کھلی ۔بھارتی میڈیا نے 3 سال پہلے امریکہ میں مشقوں کے درمیان حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے کو پاکستان کا طیارہ نہ صرف بتایا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ یہ احمد شاہ مسعود کے حواریوں نے گرایا ہے۔

بھارتی میڈیا نے 2018 میں امریکی ریاست ایریزونا میں تباہ ہونے والے طیارے کی خبر کو جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستانی طیارہ افغانستان کی وادی پنجشیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اغواءکاروں نے برہنہ ویڈیو بھی بنائی اور دھمکیاں بھی دیں: مولانا ناصر مدنی

بھارتی میڈیا کے ساتھ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر ہینڈل نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔ تاہم انہوں نے بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔

احمد مسعود کو اندازہ ہو گیا کہ بی جے پی جس طرح اپنے ملک کا ستیا ناس کر رہی ہے اسی طرح وہ احمد مسعود کے نام کو بھی ڈبو دے گی ۔ اس احساس کے پیش نظر انہوں نے فوراً اپنے ٹویٹر سے یہ ڈویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

یہ ایک طیارے تک کی بات ہوتی تو چلو ٹھیک تھا ۔ بے شرم مودی میڈیا پاکستان مخالفت میں یہ بھی تحقیق نہیں کرتا کہ ٹی وی پر جو وہ فوٹیج دکھا رہے ہیں وہ کسی گیم کی تو نہیں ۔ یا پھر ان کے خیال میں ان کا چینل دیکھنے والے اس قدر بے وقوف ہیں کہ ان کو جو چاہے پاکستان مخالف دکھا دو وہ سچ مان لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سفارتخانوں کا نو آبادیاتی دور والا رویہ قابل قبول نہیں:وزیراعظم عمران خان

بھارت کے ریپبلک ٹی وی اور ہندی نیوز چینل زی ہندوستان نے ایک فوٹیج شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈرون وادی پنجشیر میں طالبان مخالف جنگجووں پر بمباری کررہے ہیں۔

تاہم بھارت کے اس دعوے کا پول اس وقت کھلا جب ویب سائٹ بوم نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو افغانستان میں تنازع کی نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم آرما-3سے لی گئی ہے۔

اب کیا کہیں مودی میڈیا کو جو پاکستان مخالفت میں یہ بھی بھول جاتا ہے کہ دنیا کو بے وقوف بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے بے وقوف ہو تے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں