Gold

دنیا کے مقابلے میں امریکہ کے پاس کتنا سونا ہے؟

EjazNews

سونا ایک قیمتی دھات ہے اور اس دھات کو دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی مانا جاتا ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ جو پرنٹ شدہ کاغذ ہم جیبوں میں یا خفیہ یا ظاہری لیے پھرتے ہیں یہ کبھی بھی مضبوط کرنسی نہ ہے اور نہ ہو سکتی ہے کیونکہ اگر کاغذ کے ان ٹکڑوں کی کوئی مضبوط حیثیت نہیں ہے ۔

لیکن دنیا کی مضبوط ترین کرنسی سونا جو صدیو ں سے انسانی خریداری کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا رہا ہے اور کرنسی کی ضرورتوں کو بھی ۔یہ سونا دنیا کے کس ملک کے پاس کتنا ہے ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

دنیا میں ایک چوتھائی سے زائد یعنی 26فیصد سونا امریکہ کے پاس ہے۔ سب سے زیادہ سونے کے ذخائر والے 10اولین ممالک کے پاس 3چوتھائی سے زائد76.2فیصد سونا ہے ۔

اگر ہم مسلمان ممالک پر نظر دوڑائیں تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ 106میں سے 27اسلامی ممالک کے پاس 7.7فیصد 2384.52ٹن سونا ہے ۔دنیا میںصرف کینیڈا کے پاس سونے کے ذخائر نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  برف میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والا شخص

یورپ کے پاس 50فیصد ،براعظم امریکہ 27فیصد ، ایشیا 20.7،افریقہ کے پاس 1.8فیصد اورآسٹریلیاکے پاس 0.26فیصدسونا ہے ۔
سونے کے ذخائر کے حوالے سے 10اولین ممالک میں سے امریکہ کے علاوہ 10.8فیصدسوناجرمنی ، 7.9اٹلی ، 7.8فرانس ، 7.3روس ، 6.2چین ، 3.3وئٹزر لینڈ ، 2.7جاپان ، 2.2بھارت اور 2فیصد ذخائر ہالینڈ کے پاس ہیں ۔

سونا ایک قیمتی دھات ہے جو نمایاں طور پر زیورات میں استعمال ہو تا ہے ، خصوصاً پاکستان اور ہندوستان میںتو خواتین کے گہنے اس کے بغیرنامکمل ہی رہتے ہیںاور کسی برے وقت یا کسی زیادہ اہم ضرورت پوری کر نے کے لیے کام بھی آتا ہے تاہم اس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے لیے اس کی خریداری مشکل ہو تی جارہی ہے لیکن آج کی جدید ریاستیں بھی کسی ایسے معاشی بحران جس میں کرنسی اپنی قدر کھو دے ، کے لیے اس قیمتی دھات کے ذخائر رکھتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغے نے انسان کی جان لے لی

برطانیہ میں قائم ’’ورلڈ گولڈ کونسل ‘‘کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کے پاس سب سے زیادہ 8133ٹن سونا ہے، جرمنی 3361، اٹلی 2452، فرانس 2436، روس 2295، چین 1948، سوئٹزر لینڈ1040، جاپان 846، بھارت 695جبکہ ہالینڈ کے پاس 612ٹن سونا ہے ۔ ترکی کے پاس513، تائیوان 424،قازقستان 386،ازبکستان 358، سعودی عرب 323، برطانیہ 310، لبنان 287، الجیریا 174،سنگا پور 127، جنوبی افریقہ 125،لیبیا 117، جنوبی کوریا 104، عراق 96، مصر 80، کویت 78، انڈونیشیا 78، برازیل 67، پاکستان 64، قطر 56، متحدہ عرب امارات 54، اردن 43،ملائیشیا 38، شام 25، مراکش 22، افغانستان 21، تاجکستان 17، کرغزستان 16، بنگلہ دیش13، میانمار اور تیونس 7، سری لنکااور نیپال6، بحرین 4، بوسنیا ہر زیگوینا اور البانیہ 3،ہانگ کانگ2اوریمن کے پاس ایک ٹن سونا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں