Pakistan-annual-education

پنجاب میں پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران سکول کتنے دن کھلے ہیں؟

EjazNews

کورونا وبا کے دوران سب سے زیا دہ شعبہ تعلیم متاثر ہوا ہے ۔ پنجاب میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں تعلیمی ادارے صرف 162روز کھلے اور 385 دن بند رہے۔بار بار تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر بھی ہفتے میں صرف دو سے تین روز جانے کے باعث طلبہ کے معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور تعلیم کی جانب توجہ مبذول ہی نہیں ہو پا رہی ۔ جس سے آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے اور نئی انرولنمنٹ بھی بہتر طور پر نہیں ہو سکی

۔گزشتہ برس تعلیمی ادارے 13 مارچ2020 کو بند ہوئے تھے ۔ پھر مرحلہ وار کھلنا شروع ہوئے ۔ پرائمری سیکشن 30 ستمبر سے کھلا ۔جس کو 26 نومبر 2020سے دوبارہ بند کر دیا گیا۔ مڈل سیکشن 18 جنوری 2021جبکہ پرائمری سیکشن یکم فروری 2021سے دوبارہ کھلنا شروع ہوا۔ 15 مارچ 2021 کو لاہور اور بعض دیگر اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔جس کے بعد 7جون سے کھولنے کی اجازت دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  7سال تک خاتون ٹیچر کی تنخواہ روکنے پر عدالت نے افسر کو کتنا جرمانہ کیا؟

اس کےبعد یکم جولائی سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کےلیے یکم اگست تک بند کر دیے گئے ۔ جس کے بعد دو اگست2021 کو دوبارہ کھولے گئے ۔ تعلیمی سلسلہ 4ستمبر تک جاری رہا ۔ایک بار پھر پانچ ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں ۔13 ستمبر کو تعلیمی اداروں کی بندش کا سلسلہ شروع ہوئے ڈیڑھ برس مکمل ہو جائے گا۔ اس دوران تعلیمی ادارے 547 دنوں میں سے 162دن کھلے رہے ۔ کھلے ہونے پر بھی 50 فی صد طلبہ کو ہی ایک روز سکول آنے کی اجازت دی گئی ۔ جس کے مطابق ایک طالب علم 81دنوں کے لیے سکول آیا۔ تاہم بعض تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ہفتہ میں صرف دو روز تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی گئی ۔ جس کا باعث سکولوں میں طلبہ کی زیادہ اور کلاس رومز کی کم تعداد بتائی گئی ۔ اس کے علاوہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں ہفتہ وار دو تعطیلات ہوتی ہیں ان میں طلبہ 81 دن بھی ڈیڑھ سال کے عرصے میں حاضر نہیں ہوئے ۔ اس طرح ہفتہ وار تعطیلات ،قومی تعطیلات اور سرکاری تعطیلات کو ملا کرتعلیمی ادارے 385 دن بند رہے ۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بین الاصوبائی وزرا کانفرنس اور این سی او سی کے فیصلوں سے مشروط ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں