Javed_Akhtar

جاوید اختر کو رائے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا

EjazNews

جاوید اختر انڈیا کے معروف فلمی رائٹر ہیں ۔ ان کے لکھے ہوئے گانے زبان زد عام ہیں۔ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو انڈیا میں فن کے حوالے سے جانا پہچا نا ہے۔

جاوید اختر کی بیوی شبانہ اعظمی ہیں جو اپنے فن کی وجہ سے برصغیر کی ایک معروف فنکارہ ہیں ۔ انہی جاوید اختر کا بیٹے فرحان اختر فلمساز ہے اور ملکھاسنگھ جیسی مشہور زمانہ فلم میں اپنے فن کا لوہا بھی منوا چکا ہے۔

جاوید اختر نے انڈیا کے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن یہ اظہار ان کو خاصا مہنگا پڑ رہا ہے۔

اینکر نے جب ان سے پوچھا کہ طالبان کے بارے میں سوال کیا گیا کہ انڈیا کے مسلمان ان کی حمایت کر رہے ہیں تو ان کہنا تھا کہ انڈیا کے مسلمانوں میں بہت کم ہیں جو طالبان کی حمایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک سے حریم شاہ بننے والی آخر یہ آڈیو کیوں ریلیز کر رہی ہے؟

جب ان سے طالبان اور آر ایس ایس کے بارے میں سوال کیا گیا تو ا س کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان متشددہیں اور اسلامی حکومت بنانا چاہتے ہیں تو آر ایس ایس بھی تو ایسے ہی نظریات کے حامل ہیں۔ وہ انڈیا کو ہندو راشٹریا بنانا چاہتے ہیں ۔

بس یہ الفاظ جاوید اختر کو مہنگے پڑ گئے ۔ اب ان کی مخالفت میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ شیو سینا بھی آگئی اور اس بات کو ہندو توا کا مسئلہ بنا کر جاوید ا ختر کیخلاف سوشل میڈیا پر ایک کمپین چلائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں