Punjab_Police

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یوم دفاع کی تقریب

EjazNews

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے بھی شرکت، اس موقعہ پر تمام ڈویژنل افسران سمیت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد میںشرکت کی۔

لاہور پولیس کے چاق و چوبند مسلح دستے نے سلامی پیش کی جبکہ پولیس بینڈ نے قومی ترانے کی دھن پیش کی، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، آزادی کشمیر اور شہداء پولیس کیلئے دعائیں کیں گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا، آج کے دن افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ملکی اندرونی و بیرونی دفاع کیلئے لاہور پولیس افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈیڑہ غازی خان میں ٹرک اور بس میں تصادم ، 30افراد ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں