KatrinaKaif

کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

EjazNews

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے جس کی میں 89 قسطیں دیکھ چکی ہوں۔

صحافی کے ارطغرل غازی ڈرامے کی مقبولیت کا سوال بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کترینہ کیف اور سلمان خان کا شوٹنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ترکی میں اپنی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

گزشتہ روز بالی وڈ کے دونوں ستاروں نے ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی تھی۔

ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کترینہ کیف اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی اور میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پُرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ ہنی مون کے بعد شوہر کا نام بتائیں گی، سندھ کے صوبائی وزیر کیا کہہ رہے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں