Ehsan_ul_haq

افغان حکومت اور طالبان امن معاہدہ نہ ہونے میں امر اللہ صالح کا اہم کردار ہے:سابق ڈی جی آئی ایس آئی

EjazNews

سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ،جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں فتح کوئی سرپراز نہیں تھا،طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدہ نہ ہونے میں امر اللہ صالح کا اہم کردار ہے1971ء میں سوویت یونین بھارتی سائیڈ پر تھامشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھارت کو براہ راست یو این میں،بین الاقوامی سطح پر اور فوجی طور پر سپورٹ کیا۔

1979ء میں40 سوویت ڈویژن افغانستان میں داخل ہوئے ۔ چمن میں ہمارے اسکاؤٹس کے سامنے سوویت ڈویژن کھڑے تھے۔کیا ہم نے کسی سے پوچھنا تھا یہ یہاں سے کچھ نہیں کریں گے۔ملٹری تھریڈزوہ صلاحیتوں اور حقیقت پر ہوتے ہیں۔ہم نے فیصلہ کیا کہ افغانستان پر قبضے کو قبول نہیں کرتے۔ہم نے فیصلہ کیا کہ روس کی فوج کو واپس جانا چاہئے۔

1979ء میں پاکستان سے ایک ہائی پاور وفد واشنگٹن گیا تھا۔اس وفد میں جنرل اختر عبدالرحمٰن بھی شامل تھے امریکیوں کو کہا کہ روس ایک بڑ ی ملٹری تیار کررہا ہے۔امریکا نے ہمیں تسلی دی کہ آپ بالکل فکر نہ کریں امریکا نے کہا روس افغانستان میں مداخلت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ اجلاس کے بعد بلاول اور شہباز شریف کی میڈیا سے مشترکہ گفتگو

سال6 ماہ بعد امریکا نے ہم سے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا تھا کس طرح روس فوج بڑھا رہا ہے۔روس کو افغانستان آنے دینا امریکا کا ڈیزائن ہوسکتا ہے۔امریکا افغانستان میں بدلے کی نیت سے آیا تھا۔9/11 کے بعد ملا عمر سے القاعدہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں