covid_vaccination Certificate

کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

EjazNews

شہر میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والاملزم گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزارروپےرشوت لے کر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔ جعلی انٹریاں کروانے والاملزم محکمہ صحت میں درجہ چہارم کا ملازم بھی تھا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرواکے پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان کے ساحلی شہر میں لاک ڈائون لگا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں