Covid_Vaccine

ویکسینیشن مراکز اتوار کو بھی کھلیں گے لیکن کن کیلئے؟

EjazNews

این سی او سی نے 6 ستمبر کو ویکسینیشن مراکز کو کھلا رکھنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ویکسین لگائی جا سکے۔

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور انہیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

جن اضلاع میں نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں وہ راولپنڈی، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، بھکر، ملتان اور پنجاب کے بہاولپور، ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسمٰعیل خان، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور کے ساتھ اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

این سی او سی نے اتوار کو ویکسینیشن مراکز کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا اور لوگوں کو ویکسینیشن مکمل کرانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو ہے ،دل تھام لیجئے

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا کہ جن لوگوں نے اپنی مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود دوسری ویکسین نہیں لگوائی، ان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ہفتے میں کسی بھی دن ویکسینیشن سینٹرز کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار خاص طور پر ان لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے جنہیں ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن لوگوں نے دوسری خوراک لگوانی ہے ان کی تعداد ان لوگوں کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے جنہوں نے ابھی پہلی خوارک لگوائی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 4 کروڑ 54 لاکھ 98 ہزار 115 افراد کو ویکسین کی پہلی خوارک لگائی جاچکی ہے جبکہ ایک کروڑ 85 لاکھ 12 ہزار 319 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

دوسری جانب یہ اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں کووڈ 19 ویکسین کی 6 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ تیز گام آتشزدگی :چھوٹے ملازمین کو فارغ کردیا،بڑوں کی باری کب آئے گے:چیف جسٹس

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق جبکہ مزید 3 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں