Quetta_Blast

کوئٹہ مستونگ میں قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ

EjazNews

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ پولیس اظہر اکرم کے مطابق زخمیوں میں 18 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 2 راہگیر شامل ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  رانا ثناءاللہ کو 14روز جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں