Taliban_AFghanistan_Gov

نئی طالبان حکومت کا ڈھانچہ کیسا ہوگا؟

EjazNews

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مُلا ہبت اللہ سپریم لیڈر جبکہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔

نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور مُلا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امارات اسلامی اردو نے دعویٰ کیا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد امارت اسلامی کی نئی حکومت کا اعلان کیاجائے گا۔

گزشتہ دنوں ایک امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کریں گے۔طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں صدر اور کابینہ تو موجود ہوتے ہیں مگر سپریم لیڈر بطور مذہبی رہنما تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں۔

سپریم لیڈر صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں اور وہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی قونصل خانہ امریکہ میں بند ہونے کے بعد چین نے بھی جوابی کارروائی کر دی

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملا ہبت اللہ افغانستان کے صوبے قندھار میں موجود ہیں، اور وہ شروع سے وہیں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں