Haider_ali_gold_1

حیدر علی نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

EjazNews

پاکستان کے جوان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا، گوجرانوالہ کے نوجوان نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55.26کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ حیدرعلی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی 12 دسبر 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 2008 میں چین میں ہونے والے سمر پیرالمپکس میں سلور میڈل جیت کر پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ جبکہ 2016 میں وہ لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان،تین تبدیلیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں