Syed ALi Gilani_wall Chaking

بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیملی کو محاصرے میں رکھا:ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخارنے کہا کہ بھارتی حکومت نے سری نگر میں کرفیو لگایا اور حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیملی کو محاصرے میں رکھا۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے ساری زندگی قوم کی آزادی کے لیے وقف کی، انہوں نے پاکستان اورکشمیر کے لیے غیر مشروط محبت رکھی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہے،آئے روز بھارتی فوج کشمیریوں کو گولیوں کانشانہ بنارہی ہے۔پاکستان حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارنے کہا کہ پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کاخواہاں ہے،پاکستان افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کےلئے اقدامات کررہاہے،پاکستان سے بڑھ کر پرامن افغانستان کا خواہاں کوئی نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ کیوں لٹکا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں