Gulf_air_Bahrain

بحرین نے پاکستان نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

EjazNews

بحرین نے پاکستان اور تین دیگر ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے اور اس کا اطلاق 3 ستمبر سے ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق منگل کو بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے باقی ممالک میں انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن رپبلک شامل ہیں۔

نیشنل ٹاسک فورس کی اجازت کے بعد سول ایوی ایشن افیئرز نے گورنمنٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے بحرین کے سفر کے لیے ریڈ لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

بیان کے مطابق ریڈ لسٹ سے ہٹائے گئے ممالک کے ان مسافروں کے لیے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے۔

تاہم مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  حج قرعہ اندازی ہو گئی ، کامیاب درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی:وزیر مذہبی امور

یاد رہے:بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں