Farahkhan

فرح خان نے انڈین فلم انڈسٹر ی کو منافق قرار دے دیا

EjazNews

فرح خان اپنے مختلف انداز اور ہٹ فلموں کی ایک لمبی فہرست کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری دونوں جگہوں پر اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔

فرح خان کا تعلق فلم انڈسٹری کے معروف فلمی خاندان سے تعلق ہے ۔ لیکن وہ کپور نہیں ہیں،ساجد ان کا بھائی ہے ، اسی طرح ان کے شوہر کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے ہی ہے۔

بالی وڈ کی مشہور کریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے فلم انڈسٹری پر اقرباپروری کا الزام عائد کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طرف تو اقربا پروری کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف خود ہی سہانا خان اور تیمور علی خان جیسے سٹار کڈزکی تصویریں دیکھنے میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کا خوف :ہالی وڈفلم جیمز بانڈ کی ریلیز 8ماہ کے لیے ملتوی

اپنا تبصرہ بھیجیں