Petrol

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

EjazNews

حکومت نے ایک عرصے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بہت معمولی سے ریلیف دے دیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 1.5 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت درج ذیل ہوگی۔ پیٹرول118.30 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل115.03، لائٹ ڈیزل84.77 اور مٹی کا تیل86.80 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

یاد رہے:اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سفارش کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے، ہائی سپیڈ ڈیز ل میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔لائٹ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پسند کی شادی پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں