parliment-house

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس13ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

EjazNews

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صدرڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب سے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سوئی گیس کمپنیوں سے عمریں گزرنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم سے ملازمین فارغ کرنے کافیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں