Kabul_airport_Afghanistan

امریکی انخلاء کے بعد افغان شہریوں کو کتنے ممالک نے جگہ دینے کا اعلان کر دیا

EjazNews

امریکا اور 97؍ دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے افغان شہریوں کو اپنے ممالک میں جگہ دیں گے اور انہوں نے طالبان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو افغانستان سے نکلنے دیں گے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

طالبان کے چیف مذاکرات کار شیر محمد عباس استانکزئی نے اعلان کیا تھا کہ طالبان افغانستان سے جانے والوں کو نہیں روکیں گے چاہے ان کی شہریت کوئی بھی ہو اور انہوں نے گزشتہ بیس سال کے دوران امریکا کیلئے کام کیا ہے یا نہیں۔ امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دنیا کے آدھے سے زائد ممالک اور نیٹو ممالک نے کہا ہے کہ انہیں طالبان سے یقین دہانی مل گئی ہے کہ جن لوگوں کے پاس سفری دستاویزات ہیں اور وہ افغانستان چھوڑ کر ان ممالک میں جانا چاہتے ہیں تو طالبان انہیں نہیں روکیں گے۔ اس دستاویز میں ایسا کوئی انتباہ نہیں دیا گیا کہ اگر طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی مودی کو جیت کی مبارکباد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا گیا ہے کہ غیر ملکی امداد بھی دی جا سکتی ہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے امریکی عہدیدار زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانیاں مثبت ہیں اور ہم اور ہمارے اتحادی اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں