Modrna

جاپان میں موڈرنا ویکسین کی کتنی خوراکیں استعمال کرنے سے روکا گیا ہےاورکیوں؟

EjazNews

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت سے مشاورت کے بعد 3 کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وہ موڈرنا کو معاملے سے آگاہ کر چکی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب موڈرنا نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان میں تقسیم ہونے والی ایک لاٹ میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے۔ موڈرنا یقین رکھتی ہے کہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ سپین میں اس کی مینوفیکچرنگ سائٹ میں موجود کئی لائنوں میں سے ایک میں پیدا ہوا ہے تاہم اب تک حفاظت یا افادیت کے مسائل کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فلسطین اور اسرائیل کی لڑائی پورے خطے کو ناقابل کنٹرول بحران میں مبتلا کر سکتی ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

انہوں نے کی نوعیت بتائے بغیر کہا کہ موڈرنا نے احتیاطی طور پر ویکسین کی یہ لاٹ اور ملحقہ دو لاٹس کو روک دیا ہے۔

جاپانی حکومت کے سرفہرست ترجمان کاٹسونوبو کاٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں بیرونی اجزا کی وجہ سے صحت سے متعلق مسئلے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے:جاپان نے موڈرناکی ناقابل استعمال قرار دی گئی پرانی کورونا ویکسین لگوانے کے باعث دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معطل کردہ تین مینوفیکچرنگ لاٹوں میں سے ایک کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد رواں ماہ 30اور38سالہ دو افراد کی ہلاکت ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں