Muneer_Akram

پاکستان افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کا خواہاں ہے : منیر اکرم

EjazNews

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا خواہاں ہے تاہم اسے تسلیم کرنے کا سوال طالبان اور دیگر گروپوں کی جانب سے حکومت سازی کے بعد ہوگا ۔ جن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ایک نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے بلکہ اس سے آگے کے سلسلے میں بھی ایک مربوط اپروچ کے سلسلے میں تمام علاقائی ممالک کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کہ افغانستان کو کس طرح مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ایشوز ایک ساتھ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،سپریم کورٹ نے گیم پب جی پر پابندی ہٹادی

اپنا تبصرہ بھیجیں