Bilawal_Bhutoo_Zardari

نااہل سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلوا دیں: بلاول بھٹو زرداری

EjazNews

ٹنڈو الٰہ یار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیالوں کو تیاری کرناہوگی تاکہ اس نا اہل حکومت کا مقابلہ کرسکیں،جب بھی غیر جمہوری حکومت آتی ہے تو وہ عوام کا خون چوستے ہیں اور ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے، وہ انسانی حقوق چھیننا چاہتے ہیں، جمہوری حقوق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے بیروزگاری، غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،غربت اور بیروزگاری میں اضافہ جو اس حکومت میں ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پیپلز پارٹی حکومت میں ہوکر کوشش کرتی ہے کہ غریب عوام کا ساتھ دیں مگر اس حکومت نے عوام کے روزگار کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن بند پڑا ہوا ہے، 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہوی ہے،کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم ہمیشہ غریب ہی رہیں گے؟عمران خان چوروں کیخلاف بڑا شورمچاتا تھا ،خود چوری کرنا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق حکومت میں تاریخی کرپشن ہورہی ہے، خان صاحب نے آٹا، چینی بھی چوری کرایا، ہم کسی کوروزگارچھیننے کی اجازت نہیں دیں گے،آصف زرداری دورمیں روزگاردلانے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، خان صاحب کے دورمیں نوکریاں دینے کے بجائے روزگارچھینے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کھلی کچہریوں کا آغازکریں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب آدمی کوریلیف دیا، ایسی حکومت چاہیے جوعوام کوریلیف دے، پیپلزپارٹی حکومت نے عوام کولاوارث نہیں چھوڑا ،پیپلزپارٹی پاکستان کوبچاسکتی ہے، آپ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہے، جیالے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، آخر میں انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ صوبائی صدر نثار کھوڑو جب احتجاج کی کال دیں گے تو یہاں کے کارکن اس احتجاج میں سب سے آگے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، پی پی دور میں جنہیں روزگار ملا انہیں بیروزگار کردیا گیا، تاریخی غربت مہنگائی بیروزگاری عمران خان کی 3سالہ کامیابیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف خود کو جیل حکام کے حوالے کرنے کیلئے روانہ

انہوں نے عوام کے روزگار پر ڈاکا ڈالا ، ہم سب کو ملکر انہیں بھگانا اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو لانا ہے،سلیکٹڈ حکومت ایک بار پھر ہر طرف سے حملہ آور ہے ، یہ عوام کے معاشی قتل پر اتر آئے ہیں،پاکستان میں مہنگائی کی شرح بنگلہ دیش، افغانستان سے بھی زیادہ ہے، عمران خان نے 3سالہ تباہی پرچند دن پہلے جشن منایا، 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے عوام سے چھتیں چھین لیں اور بنی گالا کا گھرریگولرائزکرالیا ،کیا یہ ہے مدینہ کی ریاست ؟پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چلتا ہے صرف ایک صوبہ میں تالا لگا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں