pu

19افسران کے تقرر و تبادلے

EjazNews

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور سیکرٹری عہدہ کے 19افسران کے تقرورتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔

احکامات کے مطابق تقرری کے منتظر سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن،محمد مسعود مختار کو سیکرٹری بہبود آبادی ،سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم کوکمشنر ڈی جی خان، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر،،سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ کمشنر ڈی جی خان ارشاد احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمر شیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں کورونا کی صورتحال

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کو او ایس ڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر فوڈ پنجاب دانش افضال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ عامر کریم خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ملتان ،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ خرم شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میانوالی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات واجد علی شاہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں