AJK_esmbly

آزاد کشمیر کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

EjazNews

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اظہر صادق، چودھری ارشد،علی شان سونی، ملک ظفر، چودھری اخلاق ،انصر ابدالی، محمد حسین، فہیم ربانی، میراکبر، شاہدہ صغیر، خواجہ فاروق ، چودھری رشید اوردیوان چغتائی کو وزیر بنادیا گیا ہے۔اکمل سرگالہ اورماجد خان بھی آزاد کشمیر کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اسی طرح چودھری محمد اکبر اور مقبول احمد کو مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
کابینہ ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  رنگ روڈسکینڈل میں کتنے صفحات اور گواہوں سے چھان بین کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں