Guided Multi Launch Rocket System

مقامی طور پر تیار کردہ فتح-ون کا کامیاب آزمائشی تجربہ

EjazNews

رواں سال 26 مارچ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘شاہین ون-اے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ میزائل کی رینج 900 کلومیٹر ہے اور اس میزائل تجربے کا مقصد جدید نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

11 فروری کو بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 450 کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
3 فروری کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے رواں ماہ 12 اگست کو بھی بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ارباب غلام ر حیم وزیراعظم کے اعزازی مشیر مقرر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-ون (گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم) کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے کامیاب تجربے پر تمام افسران اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں