Saudi_arabia

سعودی عرب اور روس میں فوجی تعاون کا معاہدہ

EjazNews

ARMY 2021 کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز پیر کو ہوا ہے جوہفتے تک جاری رہے گا۔
یہ فوجی نمائش روس کے دارالحکومت سے 63 کلومیٹر مغرب میں واقع کوبینکا قصبے میں پیٹریاٹ کانگریس اور نمائشی مرکز میں منعقد کی جا رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے معاہدے کا اعلان کیا، جس پر انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ دستخط کیے۔
شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے پیر کو روس پہنچے۔

انہوں نے روسی وزیردفاع وزیر سرگئی شوئیگو سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں اقلیتوں کیلئے دن بدن صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے

شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں