Sheen_shah_afridi

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ،آج میچ کا اہم دن ہے

EjazNews

کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی تو نکومورا بونر اور الزاری جوزف وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو چوتھی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور دن کے آغاز میں ہی الزاری جوزف صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

45 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد نکومورا بونر کا ساتھ دینے جرمین بلیک وڈ آئے اور دونوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ 70 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس سے قبل یہ شراکت پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہوتی، محمد عباس نے بونر کو آوٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلا دی جبکہ اگلی ہی گیند پر کائل میئرز کو بھی چلتا کردیا۔

ابھی پاکستانی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں شاہین نے جرمین بلیک وڈ کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  فخر زمان نے بہترین کھیل پیش کیا،بابر اعظم کے اعتماد میں اضافہ ہوا:مصباح الحق

جوشوا ڈی سلوا کا بھی وکٹ پر قیام محدود رہا اور وہ بھی صرف چھ رنز بنا کر محمد عباس کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس مرحلے پر جیسن ہولڈر نے چند ہاتھ دکھاتے ہوئے 26 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور کو 143 رنز تک پہنچا دیا لیکن شاہین نے شاندار باولنگ جاری رکھتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان کو آوٹ کر کے پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

شاہین نے اگلے ہی اوور میں کیماروچ کو بھی آوٹ کر کے 150رنز پر ویسٹ انڈین اننگز کا خاتمہ کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے تین وکٹیں لیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آوٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا تاہم آج میچ کا آخری مگر اہم دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ویسٹ انڈیز کو آوٹ کر کے سیریز برابر کر دیں جبکہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باولنگ کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل کا کون کون سا کھلاڑی ابوظہبی پہنچ چکا ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باولنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باولنگ کی جبکہ دوسری طرف سے عمدہ باولنگ نے حریف ٹیم پر دباو ڈالے رکھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 152 رنز کی برتری حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں