jameel

کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا

EjazNews

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لگن سےفرائض اداکرنے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچائی تھی۔
جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر، ایم کیو ایم نے تقرری مسترد کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں