Imran_khan_face

8کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری :وزیراعظم کا خیر مقدم

EjazNews

سیریز بی فنانسنگ، ایک ایسی کمپنی کے لیے فنڈنگ کا دوسرا دور ہے جس نے کچھ سنگ میل عبور کیے ہیں اور ابتدائی آغاز کے مرحلے سے گزر چکی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ ہم دنیا کے کلیدی وینچر سرمایہ کاروں (وی سیز) کی جانب سے ایئرلفٹ نامی کمپنی جسےنوجوان پاکستانی چلاتے ہیں، میں حال ہی میں کی جانےوالی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ایئرلفٹ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شکریہ ادا کیا گیا۔

ایئرلفٹ کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایئرلفٹ کے سنگ میل پر توجہ مرکوز کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، جو مستقبل میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر اعتماد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کسی ایک شخص کا قصور ہے یا کسی ایک ادارے کا قصور ہے ہم سب اس حمام میں ننگے ہیں:میاں شہباز شریف

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے نشاندہی کی کہ 2015 سے 2020 کے دوران پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری بڑھ کر 17 کروڑ ڈالر ہوئی اور صرف 2021 میں 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے ٹوئٹ کی ایئرلفٹ اور دیگر تمام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ساڑھے 8 کروڑ پاکستان کی تاریخ میں نجی کمپنی کی ابتدائی عوامی پیشکش کے حجم سے دگنی جبکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں