Lahore_Warden

لاہور میں ٹریفک وارڈنز کا کارسوار پر تشدد

EjazNews

سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی، لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں ٹریفک وارڈنز نے شہری سے بدتمیزی کی اور دھکے مارنے کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وارڈنز کو معطل کردیا گیا۔

ٹریفک وارڈنز کی نوجوان اور خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ایک شہری کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا کررہے ہیں کہ سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟ اس بات پر ٹریفک وارڈنز کار سوار نوجوان پر پل پڑے۔ایک وارڈن نے اچانک گاڑی کا دروازہ نوجوان کو دے مارا اور بدتمیزی بھی کی۔نوجوان کے ساتھ موجود خاتون وارڈنز کو روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وارڈنز نوجوان کو دھکے دیتے رہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے واقعے میں ملوث ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی 89.50روپے فروخت کرنے کا سرکاری حکم جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں