Arshadnadeem_talhaTalib

پنجاب حکومت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کتنے لاکھ کے انعامی چیک دئیے ہیں؟

EjazNews

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں ٹوکیو اولمپکس میں میں نیزہ بازی او رویٹ لفٹنگ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری اور کوہ پیماں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی10، 10لاکھ روپے دئیے گئے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیما ں ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو10،10لاکھ روپے اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ مبارکباد دی اور کہا کہ ٹوکیواولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔

شہروز کاشف اورساجد علی سدپارہ نے کم عمری میں کے ٹو جیسی خطرناک ترین چوٹی سر کر کے اپنے بلند عزم کا اظہار کیاہے۔ آپ پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے ۔ پنجاب حکومت آپ جیسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی ملازمین کے رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال، کس گریڈ کیلئے کیا تجویز ہے؟

ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی حوصلہ افزائی ہمارے عزم کو مزید بڑھائے گی۔ ساجد سدپارہ اور شہروز کاشف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پذیرائی پر حوصلے بلند ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں