LDA

ایل ڈی اے کے تعمیرات کیلئے نئے قوانین

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا 6 واں اجلاس منعقد ہوا ، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

ترامیم کے تحت نئی عمارتوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ،ٹوائلٹ اور پارکنگ بنانا لازم ہو گا۔خصوصی افراد کیلئے ریمپ، ٹوائلٹ اور پارکنگ کے بغیر عمارت کا نقشہ منظورنہیں ہو گا۔

ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا کے رواں مالی سال2021-22 کے بجٹ کے تخمینہ جات اور نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے کی سکیموں میں اربن فارسٹیشن کو فروغ دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم میں 24 مقامات پر میاواکی جنگل لگانے کے لئے پی ایچ اے کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں روہی نالہ روڈ کے قریب اراضی کے صنعتی استعمال کے حوالے سے معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم میں مساجدکی تعمیر اور فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ بونا فائیڈ پرچیزر، غیر قانونی تعمیرات اور غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق قائم کمیشن کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ کابینہ میں بڑی رد و بدل

اجلاس میں ایل ڈی اے میں چیف انجینئر کی نئی آسامی کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے 50 کروڑ روپے کی برج فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے کے پٹرول پمپس کیلئے جوائنٹ ونچر کی تجویز پر محکمہ قانون سے رائے لی جائے گی اور محکمہ قانون کی حتمی سفارشات کے بعد جوائنٹ ونچرکے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا-

اجلاس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 5 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں