Bilawal_bhutto

ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

EjazNews

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام نسلوں سے مشکلات کا سامنا کرتی آ رہی ہے۔ افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک ہے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح رہنی چاہیے تاہم اگر حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے جبکہ افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے جبکہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا۔ افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان کو فاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو مصروف کرنا چاہیے جبکہ ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف کی ضمانت میں 8مئی تک توسیع

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے اس کے علاوہ خارجہ پالیسی کے معاملے پر بھی پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیں گے کہ افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہو گی، ہم افغانستان میں ایک بہتر ماحول پیدا ہونے کی امید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا جبکہ افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک لیکن پاکستان کی پالیسی بھی واضح ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں