T-20-World_cup

T20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، روایتی حریف آمنے سامنے

EjazNews

پہلا راونڈ
پہلے راونڈ میں ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راونڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6 بجے آمنا سامنا کریں گی۔
گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظہبی میں ایکشن میں ہوں گے۔
راونڈ 1 کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔

سپر 12
ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12 مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا، گروپ 1 کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا، اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں آمنا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ کرنے والی نیوزی لینڈ کی قسمت کھل گئی

گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔
گروپ 2 کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔
یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا، بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے راونڈ 1 کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔

فائنلز
پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم کا کوئینز ٹاﺅن میں ٹریننگ سیشن شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں