Noor_mukdam

نور مقدم قتل کیس،فوٹوگرامیٹری ڈی این اے رپورٹس موصول

EjazNews

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس کو فوٹو گرامیٹریڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے اصل ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ فوٹیج میں نظرآنے والے ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نورمقدم ہی ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے پولیس کو لاہور سے ڈی این اے رپورٹ بھی موصول مل گئی ہے جس کے بعد مقدمہ میں زیادتی کی دفعہ 376 بھی شامل کردی گئی ہے ،جب کہ پولیس حکام کاکہناہے کہ آلہ قتل چھری پر ملزم ظاہر جعفر کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی گئی ہے ۔ملزم کے گھر میں کام کرنے والی مالی جان محمد نے دوران تفتیش تصدیق کی ہے کہ اس کے سامنے مقتولہ نور مقدم نے گھرکی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی اورقتل سے قبل مقتولہ نور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور کا دلخراش واقعہ، ماں بیٹی کے ساتھ زیادتی، ملزمان گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں