aik ha nighar

ماہرہ خان پہلی جنرل خاتون کے روپ میں

EjazNews

یہ ٹیلی فلم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی معاونت سے تیار کی جارہی ہے اور نجی چینل اے آر وائے ڈیجیٹیل پر ریلیز ہوگی۔

ایک ہے نگار کی کہانی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے اور اس کی ہدایات عدنان سرور دے رہے ہیں۔

یہ ٹیلی فلم نینا کاشف اور ماہرہ خان کے پروڈکشن ہاؤس سول فرائے کی بینر تلے نجی ٹی وی چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

اس ٹیلی فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، بلال اشرف اور سہیل سمیر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایک ہے نگارکی کہانی لکھنے والی لکھاری عمیرہ احمد کی جانب سے بھی ٹیلی فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا۔

خیال رہے کہ نگار جوہر خان کو پاک فوج میں گزشتہ برس جون میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، اس سے قبل وہ میجر جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمایوں سعید کی بہادری کے چرچے ہونے لگے

وہ مذکورہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون فوجی افسر بنی تھیں، انہیں جون 2020 میں ترقی دے کر سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں