muzaffarabad TIgers

کشمیر پر یمیئر لیگ ، مظفرآباد ٹائیگرز نے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

EjazNews

کشمیر پر یمیئر لیگ کےکوالیفائرمیچ میں مظفرآباد ٹائیگرزنے راولاکوٹ ہاکس کو 7 رنزسے ہرادیا اور منگل کو ہونے والے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مظفرآباد میں ہفتے کوہاکس کی ٹیم 165 رنزکے تعاقب میں 19.4 اوورزمیں 157 رنزبناسکی ۔اب راولاکوٹ ہاکس کوالیفائرون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

مظفرآباد ٹائیگرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 8 وکٹ پر 164 رنزبنائے تھے۔انورعلی نے 57 اور انضمام الحق نے 30 رنزبنائے۔ ہاکس کے عمران رندھاوا اوردانش عزیزنے دودووکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راولا کوٹ کی ٹیم دو گیندیں پہلے157رنز پر آوٹ ہوگئی۔حسین طلعت نے 52 اوردانش عزیزنے 37 رنزبنائے۔ مظفرآباد ٹائیگرزکے سہیل تنویرنے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اتوار کوکوالیفائرون میچ میرپوررائلز اور اوورسیزواریئرزآمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹیسٹ ڈرا_ انگلینڈ کی جیت

اپنا تبصرہ بھیجیں