world_largest_flag_Mountain

پہاڑ پر بنایا جانیوالا سب سے بڑے 450فٹ لمبا قومی پرچم

EjazNews

خیبر کے علاقے نیکی خیل تکیہ میں پہاڑ پر بننے والے پاکستان کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کا افتتاح کر دیا گیا ۔

افتتاح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر نے کیا،زڑگے پاکستان کے چیئر مین شاکر آفریدی نے یہ پرچم جشن آزادی کی خوشی میں لنڈی کوتل میں تکیہ کے مقام پرپہاڑ پر بنوایا ہے،جس کی لمبائی 450فٹ اور چوڑائی 350فٹ ہے۔

افتتاح کے موقع پر نورالحق قادری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹرو بس سروس کے نئے کنٹریکٹر کی پہلی بس لاہور پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں